قرآنی تعلیمات در حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام
1,045 views1 min read
حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع شعبہ دارالقرآن کریم کی طرف سے سالانہ قرانی تعلیمات کی محافل کے انعقاد کا اعلان کیا اور ان کورسز میں شمولیت کے لئے ابتدائی طور پر 9-15 سال تک کی عمر شرط رکھی گئی ۔
دارالقرآن کریم میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مسئول کرار الشمری نے بتایا کہ اس سلسے میں ثبت نام کے لئے آخری تاریخ 29 مئی رکھی گئی تھی اور فارم جمع کرانے کے لئے صحن حرم مقدس حسینی میں واقع مدرسہ امام حسین علیہ السلام ہے ۔
مزید تفاصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ منھج تعلیم قرآن کریم اور فقھی تعالیم کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ احکام تلاوت صحیحہ کی تعلیم دینا ہے ۔





